کوہیر میں زبردست بارش کھڑی فصلوں کو نقصان آم کی فصل متاثر

   

کوہیر /21 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں آج اچانک غیر موسمی بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر نشینی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے اور کھیتو ںمیں ہر طرف پانی ہی پانی دیکھائی دے رہا ہے۔ جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے ۔ جس میں سب سے زیادہ آم کی فصل کو نقصان ہوا ہے جس میں موضع وینکٹاپور میں بہت زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ غیر موسمی بارش کی وجہ سے شادیوں کے سیزن کے علاوہ دیگر تقریبات میں خلل اندازی ہو رہی ہے۔

شہتوت کی کاشت کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں سرسلہ : کلکٹر
گمبھی راؤ پیٹ،سرسلہ 21 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرسلہ ضلع کلکٹر سندیپ کمار جھا نے ہدایت دی ہے کہ شہتوت (ملبیری) کی کاشت کے لیے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں تاکہ ریشم کی صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے منگل کے روز گمبھی راؤ پیٹ منڈل کے کوللامدی گاؤں میں واقع ریشم کے کیڑوں کی پرورش کے مرکز کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران کلکٹر نے مرکز کے احاطے، پودوں اور عمارت کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ یہ مرکز جلد از جلد فعال کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری زمین اور درختوں پر کسی قسم کا غیرقانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پانی کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر بورویل کھودنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔کلکٹر نے مزید کہا کہ ریشم کے کیڑوں کی پرورش کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور یہ منصوبہ کسانوں کے فائدے کے لیے مرحلہ وار طور پر نافذ کیا جائے۔اس موقع پر ضلع کے باغبانی افسر لتا، افسران لوکیش، جگن، ستیہ اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔