کوہیر میں شجرکاری پروگرام کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

کوہیر : ایڈیشنل کلکٹر راجر شری شاہ ضلع پریشد ایگزیکٹیو آفیسر ایلیا ، ڈی آر ڈی او سرینواس راؤ ، اے پی ڈی جے دیو آریہ نے کوہیر منڈل میں واقع کویلی چوراستہ قومی شاہراہ نمبر 65 تا کوہیر جانے والی اہم سڑک پر پودوں کی شجرکاری کی۔ اس موقع پر اُنھوں نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کویلو چوراستہ تا کوہیر تک 6500 پودوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ لب سڑک کی دونوں جانب پودے لگائیں جائیں جس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہے ۔ صاف ستھرا ماحول کے لئے اور صفائی آلودگی سے بچنے کیلئے درختوں کی شجرکاری نہایت ضروری ہے ۔ غیرضروری درخت کی کٹوائی کے خلاف سخت قانون نافذ کیا جائے گا ۔ انھوں نے بتایا کہ 6 کیلو میٹر جو شجرکاری کی جارہی ہے اس کی نگہداشت اور پانی سپلائی وغیرہ کویلو اور کوہیر گرام پنچایت کی ہوگی ۔ اس موقع پر شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر اور محسن علی ڈپٹی سرپنچ ، جگدیش ریڈی سرپنچ کویلو ۔ نرسملو بلال پور ، سرپنچ لکشمن چاری کے علاوہ کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر سجاتا نائیک ، ایم پی او وینکٹ ریڈی اور دیگر سرکاری عہدیدار موجود تھے ۔