کوہیر میں شعور بیداری پروگرام ، صدر نشین کا خطاب

   

Ferty9 Clinic

کوہیر ۔ ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ ہریتا ہارم پروگرام کا چھٹواں مرحلے کا 25 جون سے آغاز کیا جارا ہے ۔ اس ضمن میں آج کوہیر منڈل پرجا پریشد دفتر میں کوہیر منڈل صدرنشین بی مادھوی کی زیر قیادت میں ایک شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جس میں ڈی ایل پی او رگھوراؤ کے سجاتا نائیک ایم پی ڈی او وینکٹ ریڈی ایم پی او کے علاوہ پنچایت سکریٹری کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی ایل بی او نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کیجانب سے گذشتہ 6 سالوں سے جاری ہریتا ہارم کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے تلنگانہ میں تقریباً 3 کروڑ سے زائد پودوں کی شجرکاری کی گئی ہے جس کی مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئے دن فضائی آلودگی میں کمی کیلئے ہر شخص ایک پودے کی شجرکاری کریں اور اس کی نگہداشت بھی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں عوامی نمائندے ایم پی ٹی سیز اور سرپنچوں کے علاوہ اخباری نمائندوں کو شامل کرنے کا مشورہ دیا تاکہ اس کی تشہیر ابھی طرح ہوسکے ۔ کے سجاتا نائیک ایم پی ڈی او نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مسائل 2.70 لاکھ پودوں کی شجرکاری کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ جس کے تحت تمام مذہبی مقامات کے علاوہ سڑکوں کی دونوں جانب شجرکاری کی جائے گی ۔