کوہیر۔/13 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت مولانا معز الدین ترکیؒ کے سہ روزہ عرس تقریب کا اختتام کوہیر منڈل مستقر میں واقع درگاہ حضرت مولانا معز الدین ترکی ؒ کے سہ روزہ عرس تقاریب کا اختتام عمل میں آیا۔ اس دوران ہزار ہا کی تعداد میں عاشقان اولیاء نے شرکت کی۔ مختلف مواضعات سے صندل مالی پیش کی گئی اوردو روزہ شاندار قوالی کے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ حیدرآباد، آندھرا پردیش، کرناٹک، مہاراشٹرا سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ 12 فبروری کو احاطہ درگاہ شریف میں شاندار کشتیوں کے مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ کوہیر میں انسپکٹر پولیس رامو، محمد شوکت علی صدر درگاہ کمیٹی اور امجد اللہ خان خالد نے مقابلوں کا افتتاح کروایا۔ اس موقع پر سب سے بڑی کشتی 11551 روپئے تھی ۔ اس موقع پر محمد علی پہلوان ظہیرآباد ریفری محمد اعجاز احمد بھنڈاری، محمد شاکر علی نائب صدر نشین کوہیر منڈل، محمد ساجد علی، صمد پہلوان، محمد مقبول احمد سابق ایم پی ٹی سی، محمد …… کے علاوہ دیگر موجود تھے۔