کوہیر میں قمار بازی کے اڈوں پر دھاوا، 11 افراد گرفتار

   

81 ہزار روپئے، دو موٹر سائیکل اور سات موبائیل فون ضبط
کوہیر : پی راج شیکھر سرکل انسپکٹر ظہیرآباد نے کوہیر پولیس اسٹیشن میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کوہیر منڈل کے موضع سداپور تانڈے کے قریب ریاست کرناٹک کے سرحدی علاقہ میں جاری قمار بازی اڈوں پر ایک خفیہ اطلاع کی بناء پر دھاوا کرتے ہوئے 17 افراد کے بشمول 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا مابقی جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ سرکل انسپکٹر نے مزید کہاکہ کھلی اراضی پر شامیانہ نصب کرتے ہوئے قمار بازی کے اڈے چلائے جارہے تھے۔ ان اراضیات کے مالک انیل کمار، سنتوش اور سدنپا کو گرفتار کرلیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ گرفتار شدگان کے پاس سے 81,305 روپئے، دو عدد موٹر کاریں اور سات موبائیل فون کو ضبط کرتے ہوئے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ انسپکٹر نے کہاکہ ان میں زیادہ تر کا تعلق ضلع بیدر بسواکلیان سے ہے۔ اس موقع پر سب انسپکٹر سی ایچ راج شیکھر بھی موجود تھے۔