میونسپل کمشنر کی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد این وینکٹ ریڈی کی میڈیا سے بات چیت
کوہیر۔/15 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) این وینکٹ ریڈی نے میونسپل کمشنر مجلس بلدیہ کوہیر کی حیثیت سے آج اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر کمشنر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کوہیر کو ابھی حال ہی میں میونسپلٹی کے طور پر ترقی دی گئی ہے جس کی وجہ سے نئی مجلس بلدیہ کوہیر میں متعین عہدیداروں کو تمام جانکاری حاصل کرنے میں وقت درکار ہے اور یہاں کے تمام ریکارڈس کو آن لائن کیا جارہا ہے، یہاں پر گذشتہ میں گرام میں آن لائن کی سہولت نہیں تھی اس کے علاوہ نئی میونسپلٹی بننے سے تمام اسٹاف نیا ہوگیا ہے ان کو یہاں کے حالات سے جانکاری حاصل کرنے کیلئے کچھ وقت لگ رہا ہے کیونکہ یہاں پر مسائل کا انبار ہے جس کی یکسوئی کرنے میں عہدیدار مصروف ہیں اس لئے وہ کوہیر کی عوم سے خواہش کرتے ہیں کہ وہ مجلس بلدیہ کوہیر کے ملازمین سے تعاون کریں، ہم عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ واض رہے کہ 4 جنوری کو کوہیر گرام کو میونسپلٹی بناتے ہوئے گزٹ جاری ہوا تھا جس کے بعد 28 جنوری کو ظہیر آباد میونسپل کمشنر نے بحیثیت انچارج میونسپل کمشنر مجلس بلدیہ اپنے عہدہ کا جائزہ لیا تھا صرف 16 دنوں کے بعد ہی نئے میونسپل کمشنر کا تقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر نریش ٹاؤن پلاننگ آفیسر ، بی لکشمی جونیر اکاؤنٹ آفیسر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔