کوہیر میں مفت ماسکس کی تقسیم

   

کوہیر۔/27 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر کوہیر منڈل میں سرکاری عہدیدار اور عوامی نمائندے آگے آتے ہوئے عوام کو ماسک مفت تقسیم کئے اور عوام سے بات چیت کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفس شریمتی کے سجاتا نائیک اور رام داس ضلع پریشد رکن، محمد مرتضیٰ پٹیل، محمد عبدالسمیع الدین ایم پی ٹی سی، محمد محسن علی ڈپٹی سرپنچ کوہیر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔