کوہیر میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلہ نذر آتش

   

کوہیر /27 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل مستقر میں واقع ایمبیڈکر چوراستہ پر محمد افتخار احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاون کی قیادت میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے کونذرآتش کیا اور اور مودی ڈاؤن ڈاؤن کے نعرے بازی کی ۔ بعد ازیں محمد افتخار احمد نے بتایا کہ بی جے پی ملک کی سب سے زیادہ دولت مند سیاسی پارٹی ہے۔ لیکن اس طرح کی اوچھی حرکت کرتے ہوئے سیاست کا مذاق اڑایا ہے اور وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ حکومت کو کمزور کرنے کی سازش رچی ہے ۔ جس سے وہ ناکام ہوگئے ہیں ۔ ٹی آر ایس پارٹی کے چار اراکین اسمبلی کو خریدنے میں وہ ناکام ہوگئے ہیں ۔ تلنگان ہاور ملک کی عوام بی جے پی کی موجودہ حالات پر اپنی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر محمد کلیم الدین ٹی آر ایس پارٹی سینئیر قائد ، محمد عقیل احمد نائب صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل ، محمد شاہد مسعود نمائندہ ایم پی ٹی سی ، محمد فیروز بھنڈاری ، محمد اسلم زاہد ، واجد ذبیح ، اشفاق بیگ ، راجو نمائندہ سرپنچ خانہ پور ، سندیپ ، افروز ، محمد عبدالقدیر اور روی کرن سرپنچ فورم صدر کوہیر منڈل کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔