کوہیر میں ٹی آر ایس کی پرچم کشائی

   

کوہیر ۔ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے یوم تاسیس کے موقع پر کوہیر منڈل مستقر کے علاوہ اطراف کے مواضعات میں ٹی آر ایس پارٹی کا پرچم کشائی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر مواضعات کے ٹی آر ایس پارٹی صدور نے پارٹی جھنڈی لہرایا ۔ اس موقع پر محمد افتخار احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی صدر کوہیر ٹاون محمد شاہد مسعود ایم بی ٹی سی نمائندوں کوہیر 2 محمد عمر احمد سابق صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل نے بتایا کہ کے چندرا شیکھر راؤ ریاستی وزیر اعلی نے 2001 ، 27 اپریل کو تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کا قیام عمل میں لایا ۔ ریاست تلنگانہ سنہرے تلنگانہ کی طرف رواں دواں ہے ۔ اس موقع پر عبدالمنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی ، محمد جلیل احمد ، الطاف ، محمد اعظم ، محمد ضمیر الدین ، سندیپ ، شنکر کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس پارٹی قائدین موجود تھے ۔