کوہیر ۔ 21 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر میونسپل کے حدود میں ایک آوارہ پاگل کتے کے حملے میں 5 افراد بشمول ایک خاتون کے علاوہ ایک معصوم لڑکی شدید زخمی ہوگئی ۔ اس آوارہ کتے کے حملہ کے بعد کوہیر میں عوام میں ایک طرح کی دہشت پھیل گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صبح 11 بجے سے مختلف محلہ جات میں کتے کے حملے ہوئے جس میں گڑھی ، پولیس اسٹیشن کے قریب اووٹی گلی ، قصبہ گلی ، اولڈ بس اسٹانڈ وغیرہ میں حملہ کرتے ہوئے فرار ہوجارہا تھا۔ آخر میں چند نوجوانوں نے مل کر پاگل کتے کا تعاقب کرتے ہوئے اسے قتل کر ڈالا ۔ اس کے بعد کوہیر کی عوام نے راحت کی سانس لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کوہیر کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں کوئی موثر علاج نہ ہونے کی وجہ سے شدید زخمی افراد کو ظہیرآباد گورنمنٹ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ہے ۔