کوہیر /3 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل مستقر میں ریاستی حکومت تلنگانہ کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری پرجا پالنا پروگرام کا جونئیر کالج گراؤنڈ کوہیر سرپنچ عطیہ جاوید کے ہاتھوں پروگرام کا آغاز ہوا ۔ اس موقع پر محمد شمشیر علی صدر کانگریس پارٹی کوہیر ٹاون ، شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر، محمد شوکت علی ، محمد شاکر علی نے مخاطب کیا۔ محمد محسن علی ڈپٹی سرپنچ کوہیر ، محمد جلیل احمد سابق آتما کمیٹی ڈائرکٹر ، عبدالغنی ، لیڈر لکشمن چاری پنچایت سکریٹری رگھو پروگرام انچارج وغیرہ موجود تھے ۔ واضح رہے کہ مولانا معزالدین ترکیؒ کے عرس شریف کے موقع پر کالج میدان میں کرکٹ ٹورنمنٹ جاری تھا ۔ اس وجہ سے 5 دنوں کی تاخیر سے شروع ہوا ہے اور اب درخواست وصولی پروگرام 6 جنوری تک جاری رہے گا ۔
