کوہیر میں پی ڈی ایس چاول ضبط

   

کوہیر۔ سرکل انسپکٹر پولیس ظہیرآباد ٹی بھوپتی نے کوہیر پولیس اسٹیشن میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آج صبح 10 بجے پٹرولنگ کے دوران گاڑیوں کی تلاشی کی جارہی تھی کہ ایک لاری کی تلاشی لی گئی جس میں پی ڈی ایس (راشن) چاول ریاست گجرات کو سپلائی کی جارہی تھی کہ ضبط کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 360 تھیلوںمیں 145 کنٹل چاول موجود تھے ضبط کرلیا گیا ہے۔ لاری ڈرائیور پروین کو گرفتار کرلیا گیا ہے چاول کا مالک فرار ہے۔ بہت جلد پکڑ لیا جائے گا۔ چاول محکمہ سیول سپلائی کے حوالے کردیا گیا ہے۔