کوہیر میں کانگریس امیدوار کا والہانہ خیرمقدم

   

تلنگانہ حکومت جھوٹ پر قائم ، ڈاکٹراے چندر شیکھر کا خطاب

کوہیر /2 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر اے چندرا شیکھر کانگریس پارٹی امیدوار حلقہ ظہیرآباد نے آج کوہیر منڈل مستقر میں اپنے انتخابی دورے کے موقع پر کوہیر میں آمد پر کانگریس پارٹی قائیدین کی جانب سے ریلوے گیٹ پر والہانہ استقبال کیا ۔ انہوں نے محلہ بسنت پور میں ایک عوامی پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت صرف جھوٹ کی بنیاد پر ہے ۔ گذشتہ دس سالوں میں زیادہ تر لوگوں کو اس حکومت سے دھوکے کے سوا اور کچھ نہیں ملا ۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کو کرشنا اور گوداوری ندی سے پانی سپلائی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد اراضی کو پانی سپلائی کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ کے سی آر حکومت میں پورا نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوہیر میں کئی افراد بے گھر ہیں ۔ کوہیر میں ایک بھی شخص کو ڈبل بیڈروم نہیں دیا گیا ۔ نہ ہی دلتوں کو 3 ایکر اراضی دی گئی ۔ ڈاکٹر اے چندرا شیکھر نے کہا کہ مسلمانوں کو شعبہ تعلیم اور ملازمت میں 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا لیکن آج تک وفا نہیں ہوا ۔ محمد اشرف علی سابق کوآپشن ممبر اور راجیا ایس سی سیل کنوینر کی جانب سے چندر شیکھر کا استقبال کرتے ہوئے گلپوشی کی ۔ اس موقع پر محمد شمشیر علی ، ٹاون رام لنگا ریڈی ، ارشد علی ، شوکت علی ، شاکر علی ، محمد محسن علی ، زبیر پٹیل ، حامد علی ، مظفر حسین ، محمد عتیق احمد، محمد عبدالقیوم ، عبدالغنی ، محمد اظہر ، ماجد علی انجیئنیر ، محمد اقبال احمد کے علاوہ کانگریس پارٹی قائیدین کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی ۔