کوہیر میں کرکٹ ٹورمنٹ ، فائنل میں شمس آرمی کو فتح

   

کوہیر /4 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل مستقر میں واقع جونئیر کالج گراؤنڈ پر ڈاکٹر اجول ریڈی ٹینس ہال کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر اس ٹورنمنٹ میں جملہ 26 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس ٹورنمنٹ کے فائنل مقابلہ میں شمش آرمی اور پوتھ ریڈی پلی الیون کے درمیان شاندار مقابلہ ہوا جس میں شمش آرمی نے 30 رنوں سے فائنل مقابلہ جیت لیا ۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 51 ہزار روپئے اور ٹرافی دی گئی اور رنر ٹیم کو 30 ہزار روپئے اور ٹرافی دی گئی ۔ میان آف دی سیریز 11 ہزار روپئے اور ٹرافی شاہ رخ متوطن دگوال کو دی گئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اجول ریڈی سینئیر کانگریس قائد نے مخاطب کیا ۔ محمد حامد علی اور میر مظفر علی کانگریس پارٹی قائدین کی جانب سے کامیاب ٹیم شمش آرمی کو 10 ہزار روپئے کا انعام دیا گیا ۔ اس موقع پر محمد شمشیر علی صدر کانگریس پارٹی کوہیر ٹاون ، محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس رام لنگاریڈی صدر کانگریس پارٹی کوہیر منڈل محمد محسن علی سابق ڈپٹی سرپنچ کوہیر، محمد ماجد علی انجینئیر محمد عبدالستار ، محمد اعظم ، اکشے جھانوے ، ارشد زماں پٹیل ، اطہر غوری ، ملناپاٹل ، سائیلو ، محمد زبیر پٹیل ، بھاسکر ، عنایت علی ، سید لائق احمد کوآپشن ممبر کوہیر منڈل کے علاوہ کانگریس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔