کوہیر /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کا جینا مشکل ترین ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر چوری کے انوکھے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ چند روز قبل ظہیرآباد ترکاری مارکٹ میں ٹماٹر کی چوری کا واقعہ پیش آیا تھا اور اب کل رات کوہیر منڈل کے موضع پرساپلی میں راجو یادو اور ادرک کے کسان کے پاس تقریباً 3 کنٹل ادرک اس کی زمین سے کھود کر چوری کرنے کا واقعہ پیش آیا ۔ راجو یادو نے بتایا کہ کوئی نامعلوم افراد یکم اگست کی رات کو میرے کھیت سے ادرک چوری کرلئے ہیں ۔ آج بازار میں اس کی قیمت 50 ہزار روپئے ہے ۔ اس ضمن میں کوہیر سب انسپکٹر پولیس وی سریش سے ربط پیدا کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ادرک کی چوری کی اب تک شکایت وصول نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کسانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اگرچہ کسی پر شک و شبہ ہوتو پولیس کو اطلاع دیں ۔ ادرک اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے اس طرح کے چوری کے واقعات میں منظر عام پر آرہے ہیں ۔