کوہیر /7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں امداد باہمی کوآپریٹیو سوسائٹیز کے انتخابات میں شدت پیدا ہوگئی ۔ انتخابات کیلئے 6 تا 8 فروری پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ جس کیلئے آج دوسرے دن 7 فروری کو 35 پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئی ۔ پچارا گڑ سوسائٹی کیلئے 10 ماچر ریڈی پلی کیلئے 15 بلال پور سوسائٹی کیلئے 10 نامزدگیاوں داخل کی گئی ۔ الیکشن آفیسر بھکشاپتی نے بتایا کہ 9 فروری کو پرچوں کی جانچ کی جائے اور 10 فروری کو پرچہ نامزدگی واپس لیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام تر انظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ موضع میں ماچر ریڈی کیلئے سابق سنگل ونڈو چیرمین مسٹر سرینواس ریڈی موضع بلال پور میں سابق سنگل ونڈو چیرمین سید امام الدین نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے اور گوردھن ہماپور نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔ اس موقع پر کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔