کوہیر میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں سنیٹائزرس کا چھڑکاؤ

   

مسلم اکثریتی محلہ میں صفائی کے ناقص انتظامات ، بنیادی سہولتوں کا بھی فقدان

کوہیر۔ کوہیر منڈل مستقر اور اطراف کے مواضعات میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسو ں پر عوام میں تشویش دیکھی جارہی ہے۔ اس موقع پر کوہیر گرام پنچایت کی جانب سے زیادہ متاثر محلہ جات میں سنیٹائزر کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر محمد محسن علی ڈپٹی سرپنچ کوہیر نے بتایا کہ گولہ بنڈہ، چندری کٹہ، پٹلور بیس میں آج سنیٹائزر کا ٹریکٹر کے ذریعہ چھڑکاؤ کا آغاز کیا گیا۔ اس کے علاوہ کوہیر گرام پنچایت کے ہر محلہ میں چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ اس موقع پر کوہیر کی عوام نے بتایا کہ کوہیر گرام پنچایت ایگزیکیٹو آفیسر لکشمن چاری گذشتہ آٹھ دنوں سے اپنا فون بند رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا رہے۔ کوہیر کی عوام دفتر گرام پنچایت جاکر ای او نہیں ملنے کی وجہ سے خالی ہاتھ واپس آرہے ہیں۔ ماہ رمضان المبارک بالکل قریب ہے کوہیر ایک گنجان آبادی والا شہر ہے جہاں پر مسلمانوں کی آبادی کثیر تعداد میں موجود ہے اور یہاں عوامی مسائل بھی بہت زیادہ ہیں۔ محمد افتخار احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن محمد شاہد سعود عمران کوہیری نے ایک ملاقات کے دوران کوہیر ایگزیکیٹو آفیسر کو ایک یادداشت حوالے کرتے ہوئے کہا کہ کوہیر گرام پنچایت کے تحت کئی محلہ جات میں عوام کو سہولیات نہیں مل رہی ہیں اور عوامی مقامات پر صاف صفائی کی ضرورت ہے۔ اسٹریٹ لائٹوں کی مرمت کے علاوہ دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن آج اس معاملہ میں کوئی بھی ردعمل نہیں رہا ہے۔ اس موقع پر سید رئیس الدین، گنیش ریڈی وارڈ ممبر، شنکر ، محمد ساجد علی موجود تھے۔