کوہیر میں گذشتہ چند دنوں سے گرمی کی شدت میں ا ضافہ

   

کوہیر /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل کے علاقوں میں گذشتہ 4 دن سے جھلس دینے والی دھوپ کو وجہ سے گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ صبح 11 بجے دن سے ہی گرمی محسوس کی جارہی ہے ۔ عوام زیادہ تر 5 بجے کے بعد ہی گھروں سے باہر نکل رہی ہے ۔ موضع گدوال ، کویلی ، وینکٹاپور کے علاوہ بیشتر علاقوں میں گرمی کا یہی حال ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک گرمی کی لہر میں اضافہ ہونے کا انتباہ دیا ہے اور عوام کو احتیاطی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ضروری کام ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلنے موضع دگوال میں گرمی میں 42.1 ڈگری سیلسس تک گرمی پہونچی ہوئی ہ اور اس طرح دگوال کویلی ، وینکٹاپور میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ مابقی علاقوں میں 41 تا 42 ڈگری سیلسس کے درمیان ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات اور ڈاکٹروں نے عوام کو مشورہ دیا کہ گرمی سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانی پیں ، سن سٹروک سے بچنے چھانچ ، نارائل پانی لیمو پانی کا استعمال کریںاور تھنڈے پانی سے بنائیں گرمی کی شدست سے جنگ میں چرند اور پنردے کافی پریشان حال میں 12 سے 3 بجے تک قومی شاہراہ کے علاوہ دیگر شاہراہوں پر موٹر گاڑیوں کی آمد رفت کو دیکھا جارہا ہے اور بازاروں میں سنسان دیکھائی دے رہے ہیں ۔ بڑے بزرگ اور چھوٹے معصوم بچوں کو دھوپ سے بچائیں ۔