کوہیر ڈپٹی تحصیلدار، ریونیو انسپکٹر کا پولنگ بوتھس کا معائنہ

   

کوہیر۔ 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل ڈپٹی تحصیلدار و انچارج کوہیر منڈل وراپرساد اور ریونیو انسپکٹر اشون کمار نے آج کوہیر منڈل کے مختلف پولنگ بوتھ سنٹروں کوہیر مستقر میں ہائی اسکول اور گورنمنٹ کالج موضع دگوال، بیڈی گمل، سجاپور کا دورہ اور سنٹروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وراپرساد نے بتایا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پولنگ بوتھ سنٹروں کا معائنہ کیا گیا۔ انہوںنے کوہیر منڈل میں جملہ 55 پولنگ بوتھس سنٹرس موجود تھے اور اب ووٹرس کی تعداد بڑھنے پر مزید 5 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح کوہیر منڈل میں 60 مراکز ہوں گے۔ اس موقع پر ریونیو کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔