کوہیر کا ایم ایل سی محمد فرید الدین کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

ٹی آر ایس قائد محمد کلیم الدین کے ہمراہ سی ایم ریلیف فنڈ کے چیکس تقسیم

کوہیر ۔ محمد فرید الدین سابق رکن قانون کونسل و اسٹیٹ سکریٹری ٹی آر ایس پارٹی نے کوہیر منڈل مستقر دورہ کرتے ہوئے ایک خانگی پروگرام میں شرکت کی۔ بعد ازاں محمد فرید الدین نے ایس ایس کامپلکس میں واقع محمد کلیم الدین سینئر ٹی آر ایس پارٹی قائد کی آفس پر توقف کرتے ہوئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے امدادی چیکس استفادہ گان میں تقسیم کئے۔ اس موقع پر محمد فرید الدین نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو علاج کا خرچ برداشت نہیں کرسکتے ان کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ امداد دی جاتی تاکہ ان کا بڑے کارپویٹ ہاسپٹلس میں علاج و معالجہ ہوسکے۔ اس دوران محمد کلیم الدین ٹی آر ایس قائد اور محمد عبدالوحید سابق ٹاؤن صدر کوہیر نے نمائندگی کی ہے کہ کوہیر مستقر میں واقع تقریباً سڑکیں پوری طرح خستہ حال میں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں۔ اس کے فوری بعد فرید الدین نے محکمہ عمارات شوارع کے ڈپٹی راملو سے بات چیت کرتے ہوئے فی الفور سڑکوں کی پیوند کاری کرنے کی ہدایت دی اور اس کے علاوہ پینے کے پانی اور برقی کے مسائل پر توجہ دلائی گئی۔ محمد فرید الدین نے متعلقہ عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے جلد مذکورہ مسائل کے حل کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ریاض الدین، سید رئیس الدین، ای وٹھل، محمد انصار احمد، محمد فیصل قریشی، محمد اظہر الدین، محمد واجد ذبیح وغیرہ موجود تھے۔