محکمہ آر اینڈ بی عہدیداروں سے فوری طور پر توجہ دینے عوام کی اپیل
کوہیر ۔ 30 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر سے کویلی ہوتے ہوئے قومی شاہراہ نمبر 65 کو جانے والی اہم سڑک پر واقع نارنجہ بریج (پل) خستہ حالی کی شکل اختیار کررہا ہے۔ اس بے موسمی بارش کی وجہ سے پل پرمختلف مقامات پر پانی پڑنے کی وجہ مستقبل میں پل بہت جلد خستہ حالتمیں آسکتا ہے اور اس پل پر مختلف اقسام کے پودوں کی افزائش بھی ہو رہی ہے۔ وہ اس پل کو نقصان پہنچاسکتے ہیں کوہیر کی عوام نے متعلقہ محکمہ آر اینڈ بی کے عہدیداروں سے خواہش کی ہیکہ وہ اس پل کی جانب سے فوری توجہ دیں۔ آنے والے موسم بارش میں زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے خدانخواستہ بریج میں شگاف آجائے گا اور پل کو نقصان ہو جائے گا اور اس 7 کیلو میٹر کی سڑک کے مختلف مقامات پر بارش کا پانی ٹھہر رہا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر گڑھے پڑ جارہے ہیں۔ اس بارش کی پانی کی نکاسی بھی کروائی جائے۔ ورنہ اس سڑک پر راستہ چلنے والے راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پل بریج کوہیر کی عوام کے ساتھ ساتھ بلال پور، مینارپلی، تورمڑی، پیڈل گلی، ناگی ریڈی پلی، کتور، خانہ پور، بڑم پیٹ، پرے پلی، گڑگیارپلی کے علاوہ تانڈور کرناٹک شیوارام پور، کنجارم وغیرہ عوام کی زیادہ آمد و رفت لگی رہتی ہے۔ اس لئے محکمہ آر اینڈ بی کے عہدیداروں کو فوری طور پر اس طرح توجہ دیتے ہوئے پودوں کی صاف صفائی، بارش کے پانی کی نکاسی کی جائے۔ واضح رہے 2012 اور 13 میں کانگریس پارٹی حکومت میں تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ روپیوں کی لاگت سے اس پل کو تعمیر کیا گیا تھا جس کا سنگ بنیاد سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتاریڈی نے رکھا تھا اور افتتاح سابق ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا۔ اس پل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جو کتبہ لب سڑک لگایا گیا تھا لیکن اب وہ کتبہ نہیں ہے۔ اس موقع پر عوام نے بتایا کہ محکمہ آر اینڈ بی پوری طریقہ سے لاپرواہی برت رہی ہے۔ عوام سے فون پر اطلاع دیئے جانے کے باوجود ان کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی ہے۔