کوہیر کے اکثر مواضعات میں گرام سبھا کا برائے نام انعقاد

   

سابقہ ترقیاتی پروگرامس میں کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل، عوامی نمائندوں کا پروگرام میں شرکت سے گریز

کوہیر۔ ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے پانچویں مرحلے کے پلے پرگتی پروگرام کے لئے کوہیر منڈل کے جملہ 24 گرام پنچایتوں میں سرنپنچوں کی زیر قیادت گرام سبھا پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر کوہیر منڈل کے تقریباً مواضعات میں گرام سبھائیں برائے نام ہونے کی اطلاعات وصول ہوئی ہے۔ دریافت کرنے پر عوام اور عوامی نمائندے بھی پروگرام میں شرکت کرنے سے گریز کئے ہیں۔ اس وجہ سے کہ گزشتہ سالوں میں کئے گئے پلے پرگتی پروگرامس میں عوام سے کئے گئے وعدے ابھی تکمیل نہیں ہوئے اور اب دوبارہ عوام کے درمیان جا نہیں سکتے۔ مواضعات میں عوامی مسائل کے انبار ہیں، آج تک بھی کئی گاؤں میں مشن بھگیرتا پانی عوام کو نہیں پہنچایا جائے گا جبکہ 21 کروڑ روپے خرچ کرتے ہوئے حکومت پانی سپلائی کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا اور برقی پولیس کی تبدیلی نہیں ہوئی۔ کئی مقامات پر برقی تار نیچے ہوگئے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں کو یادداشت حوالے کی گئی۔ کام جوں کا توں برقرار ہے اور کوہیر مستقر اور دیگر مقامات پر سڑکیں پوری طرح خستہ ہال میں ہے۔ عوام سے کتنی بار جھوٹ بولنا چاہئے کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا اس وجہ سے عوام کے درمیان جانا مناسب نہیں ۔ اس موقع پر ضلع پریشد سی ای او ایلیا، سوریہ راؤ کوہیر منڈل اسپیشل آفیسر لب سڑک پر واقع چھوٹے سے موضع کتور گاؤں میں برائے نام شرکت کرتے ہوئے ریالی سے تصویر کشی کے بعد واپس چلے گئے۔ اس موقع پر کے سجاتا نائک منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر اور ایم پی او وینکٹ، کتور ڈی سرپنچ وغیرہ موجود تھے۔