کوہیر کے بلدی انتخابات کے نتائج جاری

   

کوئی سیاسی پارٹی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں
کوہیر۔ 13 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر نو تشکیل شدہ میونسپل کوہیر میں آج 13 فروری کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بھی سیاسی جماعت کو چیرمین نشست کے لئے واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔ کوہیر میونسپل میں جملہ 16 کونسلرس کی نشست ہیں جس میں کانگریس پارٹی کے 8 کونسلروں نے اپنی کامیابی درج کروائی ہے اور اس طرح بی آر ایس پارٹی کے 5 کونسلروں نے کامیابی حاصل کی ہے اور ایم آئی ایم سے ایک بی جے پی سے ایک کونسلر نے کامیابی حاصل کی ہے۔ آزاد امیدوار نے بھی اپنی کامیابی درج کروائی ہے۔ کوہیر میونسپل میں کانگریس پارٹی سے 3 بی آر ایس پارٹی، 4 ایم آئی ایم پارٹی ایک اور آزاد سے ایک کونسلرس نے کامیاب حاصل کی ہے۔ مسلم کونسلرس کی فہرست حسب ذیل ہے: ۔ احمد بلالہ کانگریس پارٹی کونسلر وارڈ 6سے، محمد عبدالحنان جاوید وارڈ نمبر 7، محمد رفیع الدین ایم آئی ایم پارٹی وارڈ نمبر 8 سے کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 10 سے یاسمین عبدالوحید کانگریس پارٹی نے کامیابی حاصل کی۔ 11 نمبر وارڈ سے ایم اے کلیم الدین، بی آر ایس پارٹی سے کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 13 میں محمد چاند قریشی بی آر ایس پارٹی سے، وارڈنمبر 14 سے آزاد امیدوارہ صابر بیگم امو ملک، وارڈ نمبر 15 سے اسلم ثناء صدیقہ بی آر ایس پارٹی سے کامیابی حاصل کی اور 16 نمبر وارڈ سے مسکان اظہر بی آر ایس پارٹی نے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر بالاکرشنا نے بتایا کہ 16 فروری کو صبح 11 بجے چیرمین کی نشست کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ کوہیر میونسپل چیرمین کی نشست ایس سی طبقہ کے لئے مختص کی گئی ہے۔