کوہیر۔ 17 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت تلنگانہ نے یوم انضمام تلنگانہ کے موقع پر پرجا پالناکے تحت تلنگانہ دینم مہا اتسو مناتے ہوئے تمام سرکاری دفاتر پر قومی پرچم لہرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ اس ضمن میں آج کوہیر منڈل میں سرکاری دفاتر میں قومی پرچم لہراتے ہوئے سلامی دی گئی۔ اس موقع پر کوہیر تحصیلدار سی ایچ سپریہ نے تحصیل آفس پر پرچم کشائی انجام دی اور اس طرح کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفس میں این بھارتی ایم پی ڈی او پولیس اسٹیشن پر ٹی نریش سب انسپکٹر پولیس اور کوہیر میونسپل دفتر پرشانت سینئر اسسٹنٹ محکمہ بلدیہ اور اگریکلچر آفس میں اے او نوین کمار کے علاوہ دیگر دفاتر میں قومی پرچم لہرایا گیا۔