کوہیر گرام پنچایت میں ادویات کا چھڑکاؤ

   

کوہیر۔ عبادت سے ثواب ملتا ہے خدمت سے خدا ملتا ہے یہی کوشش اور سوچ کو لیکر سماج کے کئی افراد اپنے اپنے طریقہ سے کوویڈ 19 کے خلاف بلا لحاظ مذہب و ملت انسانیت کو بچانے میں مصروف ہے۔ کورونا کی دوسری لہر شدت سے سرگرم ہے جس نے کئی انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لیکر موت کی آغوش میں ڈھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے ہزارہا اموات واقع ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے کوہیر منڈل کے مشہور و معروف حرکیاتی قائد محمد مقبول احمد سابق رکن منڈل پرجا پریشد نے کورونا کی پہلی لہر اور دوسری لہر میں سوڈیم ہائپو کلورائیڈ کا ٹریکٹر کے ذریعہ کوہیر میجر گرام پنچایت کے جملہ 18 وارڈس میں چھڑکاؤ کررہے ہیں۔ اس موقع پر محمد مقبول احمد نے بتایا کہ ہر شخص کو جس سے جو کچھ ہوسکتا ہے کوہیر کے جملہ وارڈس میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ اس موقع پر شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر، محمد اشرف علی سابق کوآپشن ممبر، محمد منصور علی صدر ایم آر پی ایس کوہیر منڈل، محمد بشیر احمد، محمد سرور، محمد جمیل احمد، محمد رضوان ، محمد خالد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔