کوہیر

   

٭ تحصیل آفس میں پرجاوانی پروگرام
٭ کسان رعیتو بیمہ اسکیم کیلئے درخواستیں داخل کریں
٭ آوارہ کتوں کی بہتات سے عوام پریشان

کوہیر۔ 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل تحصیلدار بالاشنکر نے اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ضلع کلکٹر کی ہدایت پر ہر پیر کو دفتر تحصیل میں پرجاوانی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں منڈل سطح کے تمام اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اور کسانوں سے خواہش کی ہیکہ جو بھی مسائل درپیش ہوں درخواست داخل کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں سے حل کرواسکتے ہیں جن میں محکمہ ریونیو، پنچایت راج، محکمہ آبپاشی، صحت، شعبہ زراعت، دیہی روزگار اسکیم اور محکمہ آبرسانی کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیدار موجود رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جملہ 7 درخواستیں پرجاوانی میں وصول ہوئی ہیں۔ متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کے سپرد کردیا گیا ہے بہت جلد ان مسائل کی یکسوئی کرلی جائے گی۔
٭٭ نوین کمار اے او شعبہ زراعت نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کوہیر منڈل کے تمام کسان جن کی عمر 24 جون 2024 کو 18 سال سے 59 سال مکمل ہوچکی ہے ایسے کسان ابھی تک رعیتو بیمہ کے لئے درخواست داخل نہیں کئے ہوں یا جن کے پاس نئی رجسٹری ہو ایسے کسان 4 اگست تک متعلقہ کلکٹر یا اگریکلچر آفیسر سے ربط پیدا کرتے ہوئے درخواست داخل کریں۔ رعیتو بیمہ درخواست کے ساتھ پٹہ پاس بک زیراکس آدھار کارڈ زیراکس اور نامنی کا آدھار کارڈس زیراکس کاپی داخل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاریہ ماہ جولائی کے ختم ہونے تک رعیتو بیمہ میں موجود جو بھی غلطیاں ہوں ان کو درست کروالیں۔ انہوں نے کسانوں سے استفادہ کرنے کی خواہش کی۔
٭٭ ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل مستقر اور اطراف کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی دہشت سے عوام میں ایک طرح کا خوف پیدا ہوگیا۔ اس ضمن میں محمد فردوس بی آر ایس پارٹی نائب صدر کوہیر ٹاؤن کی جانب سے پنچایت راج آفیسر ونودکمار کو ایک تحریری یادداشت پیش کی جس میں انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی بہتات سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بالخصوص اسکولی بچوں کو ایک ڈر کے سایہ میں اسکول جانا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ رات اور دن کے اوقات میں جھنڈ کے جھنڈ کتے سڑکوں پر نکل کر راستہ چلنے والوں اور موٹر سائیکل سوار لوگوں کا پیچھا کررہے ہیں اور گھروں میں پالتو جانور بکروں اور مرغیوں کو بھی نشانہ بناکر کھا جارہے ہیں۔ راتوں میں محلہ جات میں بھونکتے آوازیں کرنے سے عوام میں خوف و دہشت پیدا ہو جارہی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ کتوں کے حملوں میں مختلف مقامات پر چھوٹے بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس طرح کے واقعات سے عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے محکمہ پنچایت راج کے عہدیداروں سے خواہش کی ہیکہ آوارہ کتوں کے لئے کچھ نہ کچھ انتظام کرتے ہوئے اس مصیبت سے نجات دلائیں۔