حسن آباد۔/9 جون ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی حسن آباد مسٹر وی ستیش کمار نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے بالمقابل تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں اپنے حقیقی کارکنوں کو حسب ضرورت اہمیت دے کر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ نیز ٹی آر ایس قیادت اور وزیر اعلیٰ کے سی آر تمام ٹی ار ایس کے حقیقی کارکنوں کے ساتھ انصاف کرنے جائز مقام دینے کے خواہاں ہیں۔ وہ آج حلقہ اسمبلی حسن آباد میں واقع کوہیڈا مارکٹ کمیٹی کی حلف برداری تقریب کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کی جدوجہد میں شرکت کرنے والے ہر ٹی آر ایس کارکن کے ساتھ بھرپور انصاف کو یقینی بنایاجائے گا۔ تقریب میں صدر کمیٹی کی حیثیت سے اے رادھماں نائب صدر سہادیو ریڈی ارکان کمیٹی میں سمپت ، سمن، سمتا جیوتی ، راجی ریڈی، تروپتی ریڈی، محمد سرور پاشاہ، روندر نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر صدر ضلع پریشد روجا شرما، نائب صدر ار راجا ریڈی ، ضلع پریشد رکن شیاملہ منڈل پریشد صدر کے کیرتی ، سریش، پی دیویندرراؤ، اے تروپتی ریڈی، مولانا محمد عبدالقدیر رضوی معاون رکن منڈل پریشد بھی موجود تھے۔
