حسن آباد۔ 25 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سرکل کے تحت موضع کوہیڈا کراسنگ پر آج صبح سدی پیٹ سے ہنم کنڈہ جانے والے آر ٹی سی بس کے بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والی بولیرو کار کو تیزی رفتار میں ٹکرانے کے نیچے میں بولیرو ڈرائیور جناردھن ریڈی متوطن پر کال برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر 6 افراد اور 5 بس مسافرین بھی زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کی جانب سے مطلع کرنے پر کوہیڈا سب انسپکٹر کے ستیش نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم حسن آباد دواخانہ کو منتقل کیا نیز دیگر زخمیوں کو کوہیڈا طبی مرکز پر ابتدائی طبی امداد بہم پہنچاکر ورنگل ایم جی ایم دواخانہ کو منتقل کیا۔ کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کرنے کا انہوں نے اعلان کیا۔ بس مسافرین نے بس ڈرائیور کی ناسازی مزاج و شدید بخار سے متاثر رہنے کو حادثہ کا سبب بتایا۔
