حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا بیرونی ممالک میں منعقد ہونے والے بتکماں تہوار میں شرکت کرنے کے لیے آج روانہ ہوگئی ۔ بیرونی ممالک کے دورے کرنے کی دہلی راوس ایونیو سی بی آئی عدالت نے منظوری دی ہے ۔ جس کے بعد کویتا آج صبح شمس آباد ایرپورٹ سے دہلی پہونچی ۔ ہریانہ میں سابق نائب وزیراعظم دیوی کے 122 ویں یوم پیدائش تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ارکان خاندان سے ملاقات کی بعد ازاں دوبارہ دہلی پہونچکر شام میں قطر کے لیے روانہ ہوگئی ۔ 26 ستمبر کو قطر تلنگانہ جاگروتی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بتکماں پروگرام میں شرکت کریں گی ۔ 27 ستمبر کو ملٹا میں تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے اہتمام کردہ بتکماں پروگرام میں شرکت کریں گی ۔ 28 ستمبر کو لندن میں تلنگانہ جاگروتی کی مقامی شاخ کی جانب سے اہتمام کردہ بتکماں تہوار میں شرکت کریں گی ۔ ان تہواروں کے ذریعہ کویتا تلنگانہ کی تہذیب و تمدن کی دنیا بھر میں تشہیر کررہی ہیں ۔ 29 ستمبر کو کویتا حیدرآباد کو واپس ہوجائیں گی ۔۔ 2