ہریش راؤ اور سنتوش کمار پر کانگریس اور بی جے پی سے خفیہ سازباز کرنے کا الزام‘والد اور بھائی کو چوکنا رہنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : پارٹی سے معطلی کے بعد کویتا نے آج سنسنی خیز فیصلہ کرتے ہوئے بی آر ایس کی ابتدائی رکنیت اور ایم ایل سی رکنیت سے مستعفی ہوجانے کا اعلان کیا ۔ اپنے حامیوں ، تلنگانہ جاگرتی کے کارکنوں اور بی سی طبقات سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد اپنے مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے کا اعلان کیا ۔ ساتھ ہی اپنے والد کے سی آر اور بھائی کے ٹی آر کو ہریش راؤ اور سنتوش کمار سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا ۔ تلنگانہ جاگرتی کے آفس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کویتا نے چھ فیٹ کے بلٹ ( ہریش راؤ ) پر سخت تنقید کرتے ہوئے وہ چھ فیٹ کے بلٹ سے ہی زخمی ہوئی ۔ سنتوش کمار کے کاموں سے کے ٹی آر کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ہریش راؤ اور سنتوش کمارکے گینگ ممبرس نے کانگریس اور بی جے پی سے خفیہ سازباز کرتے ہوئے بی آر ایس اور کے سی آر کی شکست میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ پارٹی کو نقصان پہونچانے والے ہریش راؤ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور حقائق سے پردہ اٹھانے پر مجھے معطل کرتے ہوئے پارٹی سے باہر کا راستہ دیکھا دیا گیا ہے ۔ کویتا نے کہا کہ انہوں نے20 سال تک پارٹی کے لیے کام کیا ہے ۔ محنت کرنے پر پھل ملنے کے بجائے سزا کے طور پر پارٹی سے معطل کردیا گیا اور معطل کرنے سے قبل وجہ نمائی نوٹس بھی نہیں دی گئی ہے ۔ انہوں نے ماں سے دور ہونے کی نوبت آجانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ کویتا نے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل نہیںہوں گی اور اس کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔ وہ بہت جلد تلنگانہ جاگرتی کے قائدین‘ اپنے حامیوں اور دانشوروں سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد اپنے مستقبل کی حکمت کا اعلان کریں گی ۔ کویتا کے بی آر ایس میں رہے تو کیا نہیں رہے تو کیا ریمارکس کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی ریمارکس نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف میڈیا اور سوشیل میڈیا میں جھوٹ پھیلایا جارہا ہے ۔ کویتا نے کہا کہ ان کا جسم بی آر ایس ہے اور جان تلنگانہ جاگرتی ہے ۔ انہوں نے پارٹی قیادت سے استفسار کیا کہ کیا ان کی بی آر ایس پارٹی میں کوئی حصہ دار نہیں ہے صرف ہریش راؤ سنتوش کمار کی ہی حصہ داری ہے ؟ میں کے سی آر کے پاس جانے پر گن مین روک دینے کے تعلق میڈیا کو جھوٹی خبریں دی گئی ۔ کویتا نے کہا کہ انہوں نے کے سی آر کو جو مکتوب روانہ کیا تھا اس کو سنتوش کمار پر افشاء کرانے کا الزام عائد کیا ۔ ہریش راؤ اب موجودہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے قریب ہے ماضی میں ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی سے بھی قریب ہوگئے تھے ۔ ہریش راؤ اور سنتوش راؤ کی وجہ سے کے سی آر پرکالیشورم پراجکٹ کی بدعنوانی کا داغ لگا ہے ۔2