تلنگانہ جاگرتی کا پولیس سے اجازت کی درخواست
حیدرآباد /30 جولائی ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کی ایم ایل سی و تلنگانہ جاگرتی کی صدر کے کویتا نے اندرا پارک پر منعقد ہونے والے 72 گھنٹوں کی بھوک ہڑتال سے متعلق پوسٹر کو آج اپنی قیام گاہ بنجارہ ہلز پر جاری کیا۔ بعد ازاں کویتا نے بتایا کہ وہ بی سی طبقات کیلئے 42 فیصد تحفظات کیلئے سنجیدہ ہے ۔ ریاستی و مرکزی حکومت پر دباؤ بنانے کیلئے تلنگانہ جاگرتی کے زیر اہتمام 4 اگست کو صبح 10 بجے سے 7 اگست صبح 10 بجے تک 72 گھنٹوں کی بھوک ہڑتال کر رہی ہیں۔ کویتا نے کہا کہ اسمبلی اور کونسل میں منظوری حاصل کرنے والے 42 فیصد بی سی تحفظات کو صدر جمہوریہ کی جانب سے منظوری نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خاموش تماشائی بنے رہنے کے بجائے قانونی لڑائی لڑیں ۔ جس طرح اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی و کونسل میں بل کی تائید کی ہے ۔ اس طرح سیاست سے بالاتر ہوکر قانونی جدوجہد میں بھی حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے۔ کویتا نے بی سی طبقات کو 42 فیصد تحفظات حاصل ہونے تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ 2