کویتا نے’ مدر ڈے ‘ کے موقع پر والدہ کے ساتھ کیک کاٹا

   

حیدرآباد۔/14مئی، ( سیاست نیوز) بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے عالمی ’ مدرڈے‘ کے موقع پر اپنی ماں شریمتی شوبھا سے ملاقات کی اور دعائیں حاصل کیں۔ کویتا نے ٹوئٹر پر ماں کے ساتھ کیک کاٹنے اور انہیں کیک کھلانے کی تصاویر کو پوسٹ کیا۔ تصویر میں خاندان کی کئی خواتین اور لڑکیاں بھی موجود تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کویتا نے اپنی قیامگاہ پر ’ مدر ڈے‘ تقریب منعقد کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر دو پوسٹ کرتے ہوئے اپنی ماں کو مبارکباد پیش کی۔ر