کویتا نے پرگتی بھون پہونچکر چیف منسٹر سے ملاقات کی

,

   

اپنے دفاع اور بی جے پی و مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کے خلاف مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا
حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سی بی آئی کی نوٹس وصول ہونے کے بعد ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے آج پرگتی بھون پہونچ کر اپنے والد چیف منسٹر سے ملاقات کی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا ۔ دہلی میں درج ہوئے مقدمہ آر سی (53) اے 2022 میں تحقیقات کے لیے سی بی آئی نے سی آر پی سی سیکشن 160 کے تحت کویتا کو نوٹس دی ۔ 6 دسمبر کو صبح 11 بجے حیدرآباد یا دہلی کے علاوہ کویتا کی قیام گاہ میں پوچھ تاچھ کے لیے اجازت طلب کی ہے ۔ کویتا نے سی بی آئی کی نوٹس وصول ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پوچھ تاچھ کے لیے نہیں وضاحت کے لیے نوٹس دی گئی ہے اور وہ سی بی آئی عہدیداروں کو اپنی قیام گاہ پر دستیاب رہنے کی اطلاع دے چکی ہیں ۔ کے کویتا کا پرگتی بھون روانہ ہونا سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن چکا ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کویتا نے اس معاملے میں اپنے دفاع کے لیے پہلے ہی ماہرین قانون سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ مرکزی حکومت کی انتقامی کارروائی کا موثر جواب دینے کے لیے چیف منسٹر کے ساتھ مستقبل کے لائحہ عمل کو تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ مرکزی حکومت کے قومی تحقیقاتی ایجنسیوں نے ابھی تک وزراء ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی ارکان قانون ساز کونسل کو نوٹس دی ہے ۔ انہیں پوچھ تاچھ کے لیے طلب کرتے ہوئے پریشان کیا گیا ہے ۔ جس کا بھی ملاقات میں جائزہ لیا گیا ہے ۔ کویتا کو دی گئی نوٹس کا سیاسی اور قانونی جواب دینے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ چیف منسٹر نے اپنی دختر کو مشورہ دیا کہ وہ ہرگز نہ گھبرائے پارٹی اور حکومت پوری طرح ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ بی جے پی ایک منظم سازش کے تحت تلنگانہ میں سرگرمیاں چلاتے ہوئے پریشان کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ اس طرح کی مزید کارروائیاں دیگر وزراء کے علاوہ ٹی آر ایس کے عوامی منتخب و نامزد قائدین کے خلاف بھی ہوسکتی ہے ۔ اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ قومی تحقیقاتی ایجنسیوں کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار رہے ۔ جیسے ہی کل سی بی آئی کی جانب سے کویتا کو نوٹس دی گئی اس کی اطلاع عام ہوتے ہی ٹی آر ایس کے قائدین بڑے پیمانے پر حیدرآباد پہونچ کر کویتا سے اظہار یگانگت کررہے ہیں ۔۔ ن