کویتا کو ای ڈی نوٹس پر ہنمنت راؤ کا محتاط ردعمل،عالمی یوم خواتین کے موقع پر نوٹس افسوسناک

   

حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے رکن کونسل کویتا کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی نوٹس پر محتاط ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف اخباری الزامات اور نوٹس کی بنیاد پر وہ تبصرہ نہیں کریں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر کسی خاتون کو تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے نشانہ بنانا اور اس بارے میں تبصرہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ شراب اسکام کے معاملہ میں عدالت کے فیصلہ کے بعد وہ تبصرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی نوٹس کا کویتا جواب دیں گی جس میں اسکام سے تعلق ہونے یا نہ ہونے کا اظہار کریں گی۔ ہنمنت راؤ نے کہاکہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہر کسی کو خواتین کے احترام کا عہد کرنا چاہیئے۔ر