حیدرآباد 26 ڈسمبر ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس قیادت سابق ایم پی کے کویتا کو قومی سیاست میں بھیجنا چاہتی ہے ۔ نظام آباد لوک سبھا حلقہ سے شکست کے بعد کویتا کچھ وقت سے سیاسی منظر سے غائب ہیں۔ قیاس آرائیوں کے مطاق اس بار کویتا کو راجیہ سبھا کی نشست دی جاسکتی ہے ۔ سینئر لیڈر و رکن راجیہ سبھا کے کیشو راو کی معیاد آئندہ مارچ تک ختم ہوجائیگی ۔ اس نشست سے کویتا کو ایوان بالا بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ کویتا نے اپنے ٹوئیٹر پر تلنگانہ کو فنڈز کی فراہمی کے مسئلہ پر وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ کہا جا رہا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو تلنگانہ کے مسائل اٹھانے کویتا کو راجیہ سبھا بھیجنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ریاست میں بلدی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اور ان انتخابات کے بعد کے سی آر اس تعلق سے کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں۔