حیدرآباد3جولائی (سیاست نیوز) آسٹریلیاء و نیوزی لینڈ میں بونال تہوار میں چیف منسٹر کے سی آر کی دختر و ایم ایل سی کے کویتا شرکت کریں گی۔ کویتا 15 جولائی کو آسٹریلیاء برسبین میں بونال تہوار میں شرکت کرینگی ۔ تلنگانہ جاگرتی آسٹریلیا کے بونال تہوار میں آسٹریلیاء ارکان پارلیمان اور وزراء کی شرکت متوقع ہے ۔ کویتا برسبین سے آکلینڈ (نیوزی لینڈ) روانہ ہوجائیں گی جہاں وہ 16 جولائی کو بونال تہوار میں شرکت کریں گی۔ 16جولائی کو تہوار کے بعد وہ غیر مقیم ہندستانیوں و تلگو عوام سے ملاقات کریں گی اور ایک اجلاس سے خطاب کریں گی ۔ نیوزی لینڈ میں تلنگانہ سنٹرل اسوسیشن کی جانب سے بونال تہوار کا اہتمام کیا جا رہاہے اور 16جولائی کو کے کویتا بونال تہوار میں شرکت کے علاوہ آکلینڈ کے گنیش مندر میں خصوصی پوجا کریں گی۔م
