آج طئے کردہ سماعت کی تاریخ اچانک تبدیل ، درخواست ایٹم نمبر 36 کے طور پر درج
حیدرآباد : /23 مارچ (سیاست نیوز) بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل کردہ درخواست پر /27 مارچ کو سماعت ہوگی ۔ پہلے /24 مارچ یعنی آج سماعت کرنے کا چیف جسٹس کی قیادت پر مبنی بنچ نے فیصلہ کیا تھا ۔ دہلی شراب اسکام کیس میں ای ڈی کے رویہ کے خلاف کویتا سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھی ۔ تازہ سماعت کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ جسٹس رستوگی اور جسٹس بیلاترویدی پر مشتمل بنچ کویتا کی عرضی پر سماعت کریگی ۔ کویتا کی درخواست کو ایٹم نمبر 36 کے طور پر درج کیا گیا ہے ۔ بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا نے دہلی شراب اسکام میں ای ڈی کی طرف سے جاری کردہ سمن کو منسوخ کرنے خواتین کو ان کے گھروں پر پوچھ تاچھ کرنے اور انہیں گرفتار نہ کرنے کی سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی تھی ۔ جس کو فوری طور پر قبول کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت /24 مارچ مقرر کی تھی ۔ اس کے بعد کویتا مسلسل دو دن دہلی میں ای ڈی عہدیداروں کے سامنے حاضر ہوئی تھی ۔ کل دہلی سے حیدرآباد پہونچتے ہی ایرپورٹ سے سیدھے پرگتی بھون پہونچکر چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی تھی ۔ ان کے ساتھ ریاستی وزراء ہریش راؤ اور کے ٹی آر بھی موجود تھے ۔ مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کویتا کو ہمت و حوصلہ دینے کی اطلاعات وصول ہوئی ہیں ۔ ن