کویتا کی ضمانت کی خاطر بی آر ایس رہن

   

محمد علی شبیر کی صحافیوں سے بات چیت ، کانگریس کو زبردست اکثریت کا یقین

کاماریڈی ۔14 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ اڈوائیزر محمد علی شبیر نے آج کاماریڈی میں کلاسک فنکشن ہال میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر بی آرایس چندرشیکھر رائو نے اپنی دختر کی ضمانت کے خاطر بی آرایس پارٹی کو پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے پاس گیروی (رہن ) رکھتے ہوئے پارٹی کیڈر کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کی عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے ۔ کے سی آر کو سیکولرازم کا نام لینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔ فرقہ پرست بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاہدہ کیا ہے اور کے سی آرآرایس ایس کے ایجنٹ ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ کی عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کا بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کو سیکولرازم کا نام لینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ کے کاماریڈی میں کانگریس پارٹی کو زبردست اکثریت حاصل ہوگی ۔ کاماریڈی کے ماچہ ریڈی ، راما ریڈی ، پلونچہ ، بی بی پیٹ ، دومکنڈہ ، بھکنور ، کاماریڈی مستقر پر اکثریت حاصل ہوگی اور تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو 11تا 14 نشستیں حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے یہ بات کو واضح طور پر کہا جارہا تھا کہ بی آرایس ، بی جے پی ایک جیسی جماعت ہے کیونکہ اپنی دختر کی ضمانت کے خاطر بی جے پی سے خفیہ طور پر معاہدہ کیا تھا ۔ کئی دہی علاقوں میں بی آرایس کے کارکنوں نے بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کی مہم چلارہے تھے ۔ ظہیرآباد پارلیمانی حلقہ میں عام طور پور دیکھا گیا کہ بی آرایس کارکن بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈلوا رہے تھے ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ مودی کی نارتھ انڈیا میں مخالف لہر چل رہی ہے اور سائوتھ انڈیا میں کانگریس کی لہر چل رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ تحفظات کے اضافہ کیلئے شیڈول 71 ، 72 ، 73 کے مطابق 5 سال میں ایک مرتبہ ریزرویشن ( تحفظات ) کی تبدیلی عمل میں لانا چاہئے لیکن کے سی آر ، مودی مل کر اسے 10 سال کیا ہے ۔ کا ماریڈی کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ پرانہیتا چیوڑلہ پیاکیج نمبر 21,22 کیلئے فنڈس کی منظوری ، کاماریڈی کو ایجوکیشن ہب ، ریلوے اوور برج ، انٹیگیریٹیڈ ٹ مارکٹ ، دومکنڈہ میں 100 بستر والے دواخانہ کیلئے انتخابی شیڈول کے اختتام کے بعد خصوصی طور پر نمائندگی کرنے کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ اندو پریا و دیگر بھی موجود تھے ۔