کویتا کی طبیعت پھر بگڑ گئی، ایمس منتقلی

   

نظام آباد: 22/اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی طبیعت اچانک بگڑ جانے پر انہیں دہلی کے ایمس کے ڈاکٹرس نے معائنے کے لیے تہار جیل سے ایمس ہاسپٹل منتقل کیا اس سے قبل بھی ان کی طبیعت بگڑ جانے پر دہلی کے خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا اور طبیعت ٹھیک ہونے پر دوبارہ جیل میں رکھا گیا تھا آج صبح اچانک وائرل فیور، امراض نسواں کے مسائل پیش آنے پر انہیں ایمس کے ڈاکٹرس نے جیل میں معائنہ کیا اور انہیں دوبارہ معائنہ کے لیے ایمس منتقل کیا۔