کویتا کے اثاثہ جات کی جانچ کیلئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو کانگریس کی یادداشت

   

حیدرآباد۔23 ۔ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کویتا کے اثاثہ جات کی جانچ کیلئے کانگریس قائد بی جڈسن نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے شکایت کی ہے۔ حیدرآباد میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے جوائنٹ ڈائرکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس قائد نے تحریری طور پر نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 ء میں کویتا کے لوک سبھا کے لئے مقابلہ کرنے کے بعد سے ان کے اثاثہ جات اور املاک کے علاوہ مختلف کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔ کانگریس قائد نے اپنی شکایت کے ساتھ بعض دستاویزی شواہد بھی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے حوالے کئے ۔ ر