کویت سٹی :کویتی حکومت کی جانب سے تمام ہوائی اڈوں سمیت، تمام بندرگاہوں کو مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کویتی نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور سپریم کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی کے چیئرمین شیخ حماد جابرالعلی نے ایک ماہ کے دوران مکمل طورپر کھول دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے موجودہ صورتحال پر اجلاس منعقد کیا جائیگا جس میں دیگر فیصلے بھی کئے جائین گے۔