کویتی وزارت سے 400 غیر ملکی ملازمین کی برخواستگی

   

کویت سٹی ۔ کویت کی وزارت پبلک ورکس نے کہا کہ وزیر پبلک ورکس و منسٹر آف اسٹیٹ ہاوزنگ ڈاکٹر رانا الفارس ایک حکمنامہ پر دستخط کرنے والے ہیں جن کے ذریعہ وزارت کے تمام غیر ملکی ملازمین کی خدمات کو برخواست کردیا جائیگا ۔ اس فہرست میں تقیربا 400 ملازمین شامل ہیں جو وزارت کے مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ بیرونی شہری ہیں۔ اس سے قبل وزارت نے تقریبا 150 ملازمین کی خدمات کو برخواست کردیا تھا ۔ ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ اس فہرست میں انتظامی ‘ قانونی عہدوں پر شامل افراد کے نام بھی شامل ہوسکتے ہیں جبکہ ٹکنیکل محکمہ کے ملازمین کی تعداد بھی اس میں شامل ہوسکتی ہے ۔ وزیر الفارس کا ارادہ ہے کہ وزارت میں تمام غیر ملکی ملازمین کی خدمات کو برخواست کردیا جائے اور ان کی جگہ کویتی شہروں کو مقرر کیا جائے ۔ الفارس کا کہنا ہے کہ اس وزارت میں اب تک 550 غیر ملکی باشندے کام کرتے رہے ہیں اور ان میں150 کی خدمات کو برخواست کردیا گیا ہے اور مزید 400 کی خدمات کو بھی برخواست کردیا جائیگا ۔ یہ برخواستگی اب کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے ۔