کویتی وزیراعظم کی محمد بن سلمان سے ملاقات

   

کویت سٹی ؍ ریاض: کویت کے وزیراعظم الشیخ ڈاکٹر محمد صباح آل سالم الصباح نے گذشتہ روز سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی وزیر اعظم کے مملکت کے دورے کاخیر مقدم کیا اور کہا ان کا یہ دورہ اپنے دوسرے وطن کے مترادف ہے۔ کویتی وزیراعظم نے اپنے ساتھ آئے وفد کا مملکت میں والہانہ استقبال کرنے پران کا شکریہ دا کیاکویتی وزیر اعظم کا زمام اقتدار سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور انہیں وسیع تر افق کی طرف لے جانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس سے قبل تیس جنوری کو امیر الشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح 30 ریاض کا دورہ کیا تھا۔ولی عہد اور کویتی وزیراعظم کی ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات اور اسے مضبوط اور ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔