کویت سٹی : کویت میں منگل کے روز وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح نے حکومت کا استعفیٰ ولیعہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کے حوالے کر دیا۔میڈیا کے مطابق وزیر اعظم اور کابینہ کے ارکان نے آئین کی شق 91 کے تحت رواں سال 4 جنوری کو حلف اٹھایا تھا۔ واضح رہیکہ اس روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں متعدد ارکان واک آؤٹ کر گئے تھے۔یاد رہیکہ 23 نومبر 2021ء کو امیر کویت کی جانب سے جاری فرمان میں شیخ صباح خالد الصباح کو کابینہ کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے انہیں کابینہ کے نئے ارکان نامزد کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔اسی ماہ امیر کویت کی جانب سے جاری ایک آرڈیننس میں شیخ صباح خالد الصباح کی سربراہی میں نئی حکومتی تشکیل کا اعلان کیا گیا تھا۔