کویت سٹی۔28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کویت نے اوپیک پلس کے تاریخی معاہدے کے مطابق یومیہ تیل کی پیداوار میں 2.24 ملین بیرل کی کمی شروع کردی ہے۔کویتی جریدے الانبا نے کویتی عہدیدار کے بیاب کے حوالے سے کہاکہ کویت نے تیل پیداوار میں کمی کا ا?غاز اوپیک پلس معاہدے پرعملدرآمد یکم مئی سے ایک ہفتے قبل ہی شروع کردیا ہے۔کویتی عہدیدار کے مطابق کویت آئل کمپنی نے برقان آئل فیلڈ کے کئی کنویں بند کردیے ہیں- اصلاح ومرمت کا کام شروع کردیا گیا۔یاد رہے کہ کویتی وزیرپٹرولیم خالد الفاضل نے ان اخباری رپورٹوں کی تردید کی تھی جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ کویت پر تیل پیداوار میں کمی جلد از جلد شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔اخبارات نے خبر دی تھی کہ کویت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ یکم مئی سے معاہدے پر عمل کردے۔