کویت : ایندھن کی فراہمی میں خلل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ

   

کویت سٹی : کویت میں ایندھن کی فراہمی میں خلل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کویت کے کئی رہائشی اور صنعتی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ حکام نے بجلی ، پانی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ مصروف اوقات میں صبح 11سے شام 5بجے تک بجلی کم استعمال کریں۔ بجلی کی بندش کے دوران صبیہ اوردوحہ غربیہ الیکڑک پاور اسٹیشن میں کئی پاور یونٹ اور ڈی سیلینیشن پلانٹ اور کچھ پاور اسٹیشن بند ہوگئے۔