کویت سے پاکستان واپسی کے خواہاں افراد کی اپیل

   

کویت سٹی ۔10 مئی (سیاست ڈاٹ کام)کویت میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے وطن واپسی کے لیے اسلام آباد میں وفاقی محتسب سے رابطہ کیا ہے۔وفاقی محتسب کی جانب سے دفتر خارجہ کو بتایا گیا ہے کہ کویت میں رہنے والے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد وطن واپس آنے کی خواہشمند ہے۔وفاقی محتسب کے مطابق ان پاکستانیوں نے پہلے کویت میں پاکستانی سفارت خانے سے اور اب وفاقی محتسب سیکرٹریٹ اسلام آباد سے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانی لایا جائے۔وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایت سننے والے کمشنر اور سینیئر مشیر حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ کویت میں مقیم پاکستانیوں نے وطن واپس آنے کی خواہش کے ساتھ متبادل تجاویز اور اپنی کچھ شکایات بھی بیان کی ہیں۔