تمام مسافر14 دن طبی نگرانی کے لئے کورنٹائن سنٹر منتقل ‘ معائنوں کے بعد گھرجانے کی اجازت ہوگی
شمس آباد۔ 10؍ مئی (سیاست نیوز)راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر ہفتہ کی رات کویت سے خصوصی فلائیٹ نمبر AI-988 پہنچی جس کے ذریعہ 163 افراد جو کویت میں پھنسے تھے جن کا تعلق دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش سے ہے تمام 163 مسافرین کی شمس آباد ایرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی اور انہیں سخت چوکسی کو کورنٹائن سنٹر منتقل کیا ۔شمس آباد ڈی سی پی مسٹر این پرکاش ریڈی آئی پی ایس کی قیادت میں تمام مسافرین کو خصوصی گاڑی کے ذریعہ کورنٹائن سنٹر منتقل کیا گیا ۔ جہاں انہیں 14 دنوں تک ان کی جانچ اور معائنہ کرنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائیگی۔ 163 مسافرین کی آمد پر تین ہیلتھ کیمپس دبئی ایمگریشن ہیلتھ ٹیم کی جانب سے ان کی اسکریننگ کی گئی ۔ مرکزی حکومت کے ’وندے بھارت مشن ‘ کے تحت بیرونی ممالک میں پھنسے افراد کو وطن واپس لایا جا رہا ہے ۔ دنیا بھر میں کوروناوائرس سے ہندوستانی افراد کو خصوصی طیاروں سے وطن لا یا جا رہا ہے۔