کویت میں بیروزگار ہندوستانی باشندے کی خودکشی

   

کویت سٹی ۔7 جون (سیاست ڈاٹ کام) کویت میں بے روزگاری سے تنگ آکر ہندوستانی باشندے نے خودکشی کرلی۔ گزشتہ 5 دنوں کے دوران خودکشی کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔کویتی اخبار کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ خیطان پارک میں ایک نامعلوم شخص کی نعش جھولے سے لٹک رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعش اپنی تحویل میں لے کر اسے سرد خانے میں رکھوا دیا۔پولیس نے خودکشی کرنے والے کے دوستوں سے رابطہ کر کے معلومات حاصل کیں تو ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ہندوستانی باشندہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے بے روزگار تھا اور شدید ذہنی تناو کا شکار رہتا تھا۔قبل ازیں جمعہ کو بھی ایک ہندوستانی باشندے نے خود کشی کی تھی اس کی نعش کمپنی ہیڈکوارٹر کے باتھ روم سے ملی تھی۔