کویت سٹی ۔ 28 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کویت نے او پی ای سی پلس کے تاریخی معاہدہ کے مطابق یومیہ تیل کی پیداوار میں 2.24 ملین بیارل کی کمی شروع کردی ہے۔ کویت جریدہ النوبہ نے کہا کہ کویت نے تیل پیداوار میں کمی کا آغاز او پی ای سی پلس معاہدہ پر عملدر آمد یکم مئی سے ایک ہفتے قبل ہی شروع کردیا ہے۔ کویت عہدیدار کے مطابق کویت آئیل کمپنی نے برغان ائیل فیلڈ کے کئی کنویں بند کردیئے ہیں۔